حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ جمعیت علمائے اہل حدیث کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ اہل بیت(ع) کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے،صحابہ اور اہل بیت(ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے شرپسند عناصر ملک میں بدامنی اور فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں۔
عبدالرحمان سلفی نامی شخص کی طرف سے حضرت موسیٰ کاظم کے بارے میں نازیبا کلمات فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے ۔کچھ لوگ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مگر تمام مکاتب فکر کی قیادت کو معاملات کی حساسیت کا ادراک ہے، انشاءاللہ فسادی عناصر پہلے ناکام ہوئے، آئندہ بھی ہوں گے۔